شوبز میں 9 سال مکمل،ہانیہ عامرنے تجربات شیئر کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 9 سال مکمل ہونے کے بعد تجربات شیئر کردیئے۔
ہانیہ عامر نے 2016ء میں فلم’’ جانان‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا جس کے بعد وہ متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’’کبھی میں کبھی تم‘‘ میں ان کی شاندار کارکردگی کو بےحد سراہا گیا۔
ہانیہ عامر اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 18.8 ملین فالورز ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہانیہ نے انڈسٹری میں اپنے 9 سالہ سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال پہلے میں اس انڈسٹری میں آئی تو مجھے کچھ اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے، میں کیمرے، روشنیوں اور لاکھوں لوگوں کی نظریں اپنے اوپر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک چھوٹی لڑکی تھی جو صرف زندگی میں اپنا راستہ تلاش کر رہی تھی، ہر ٹھوکر، ہر دل ٹوٹنے کا لمحہ اور ہر ہیڈلائن نے مجھے وہ بنایا جو آج ہوں، بطور عورت انڈسٹری میں رہنا اپنے ساتھ کئی چیلنجز لے کر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ اور وکی کے ہاں آئندہ ماہ پہلے بچے کی پیدائش متوقع: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ہانیہ عامرنے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ نازک ہوں بلند آواز نہ ہوں، خوبصورت ہوں، میں نے ہمیشہ اپنی جگہ بنانے، کھل کر ہنسنے اور بےخوف ہو کر محبت کرنے کا انتخاب کیا، آپ سب نے مجھے بڑا ہوتے دیکھا ہے اور یہ تو صرف آغاز ہے۔