سیلابی صورتحال اوربارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیلابی صورتحال اوربارشوں کےباعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،سیالکوٹ، راولپنڈی،پشاورمیں ڈینگی پھیلنےکاخدشہ ہے،اس کے علاوہ سکھر،حیدرآباد،ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مون سون اوردریاؤں کےبہاؤ اورپانی چھوڑےجانےکےباعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب کےباعث ڈینگی مچھرکوافزائش کیلئے ماحول مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کاآغاز
ڈینگی وائرس پرکنٹرول کرنے والے ادارے،وزارتیں، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں،ہسپتال ڈینگی کے حوالےسے اپنے انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں۔