نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

Sep 15, 2025 | 11:57:AM
نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔

  ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف غیرملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوئے، ان کا لندن میں قیام تقریباً 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے،میاں نواز شریف کا قطر میں مختصر قیام بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، لندن میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا  سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر انتقال کر گئے

یاد رہے کہ کچھ روز قبل صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔