ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کب دوبارہ آمنے سامنے آئیں گے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Sep 15, 2025 | 00:29:AM
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کب دوبارہ آمنے سامنے آئیں گے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم یہ دونوں روایتی حریف ٹورنامنٹ میں بہت جلد دوبارہ آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر اگلے اتوار  21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں سُپر فور کا پہلا میچ کھیلیں گی۔ 

اس کے بعد بقیہ 2 میچز سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش میں سے کوالیفائی کرنے والی 2 ٹیموں سے کھیلنا ہوگا۔ 

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ہنی مون پیریڈ صرف بدھ تک ہے، بدھ کے  بعد پاکستان کو اگر فائنل کھیلنا ہے تو پھر ٹیسٹ پلیئنگ ٹیموں کو ہرانا ہوگا جو پاکستان کے لیے مشکل کام ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: