ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کل سیمی فائنل کھیلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایک روزہ آرام کے بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر گئی ہے ، قومی ہاکی ٹیم کل میزبان ٹیم کے مدمقابل آئے گی، واضح رہے کہ پاکستان نے لیگ میچ میں چین کے خلاف پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ دوسری جانب ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کل ہی کھیلاجائے گا۔
خیال رہے گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے قومی ٹیم کو 2-1 سے ہرا دیا تھا لیکن اس کے باعجود دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی تھیں، پاکستان نے ایونٹ میں 5 میچز میں 2 میچ جیتے ہیں، ایک میں شکست اور دو میچ برابر رہے، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔