پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کردیا گیا

Sep 15, 2023 | 20:14:PM
پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کردیا گیا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کردیا گیا۔
سیکرٹریز اور گریڈ 20 کے افسران کے تقرروتبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔اس کے علاوہ سی سی پی او، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی،سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے گریڈ 19کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور اس سے کم کے تقرروتبادلوں کے معاملات اپنی سطح پر نمٹائے جائیں،دیگر تمام گریڈ 19 اور اس سے نیچے کے تقرروتبادلوں کے معاملات اپنی سطح پر نمٹائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کب تک متوقع ہیں؟ الیکشن کمیشن نے دوٹوک بیان جاری کردیا