ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست ، کرکٹ بورڈ ان ایکشن، اہم اجلاس طلب

Sep 15, 2023 | 19:12:PM
ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست ، کرکٹ بورڈ ان ایکشن، اہم اجلاس طلب
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ حرکت میں آگیا ،ٹورنامنٹ میں شکست وجوہات جاننے کیلئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف نے ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق شرکت کریں گے ،کرکٹ کمیٹی کے ممبر محمد حفیظ اور نامور کرکٹر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،ہائی پروفائل میٹنگ میں ایشیا کپ کے اہم معرکے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی ۔
اجلاس میں سامنے آنے والی وجوہات کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، مستقبل میں قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک اور لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی،پی سی بی نے یہ ایک لیگ کھیلنے کی شق قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کردی ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایک لیگ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کوفٹ رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے ڈالر پر پے در پے وار، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آگئی