انٹرکالجزسپورٹس مقابلے شروع،فائنل راؤنڈ 18 ستمبر کو ہوگا

Sep 15, 2023 | 10:55:AM
 ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹرکالجزسپورٹس مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ انٹرکالجز پنجاب کھیلوں کے مقابلے 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹرکالجزسپورٹس مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ انٹرکالجز پنجاب کھیلوں کے مقابلے 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کھیلوں کا آغاز گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ سے کیا گیا۔ پہلے روز 6 ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ ساہیوال اورراولپنڈی ڈویژن کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا جارہا ہے۔ دوسرا میچ فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان میچ ہوگا، تیسرا میچ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے درمیان میچ ہوگا۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کازرعی شعبہ کے لئے بڑا اقدام

تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر تحسین رزاق ہیں۔ وائس پرنسپل ڈاکٹر جواد جعفری، ڈاکٹر عبدالحمید اور پروفیسر مجیب اسلام شریک ہوئے۔

کالجز کے درمیان فائنل کھیلوں کے مقابلوں کا راؤنڈ 18 ستمبر کو ہوگا۔