طالبان کے بانی ملا عمر کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

Sep 15, 2021 | 21:29:PM
طالبان کے بانی ملا عمر کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان کے بانی امیر ملا عمر کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر افغان نشریاتی ادارے نے ملا عمر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں ملا عمر کو سر پر سیاہ امامہ پہنے اور سرمئی رنگ کے لباس میں چند طالبان کے گرد کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹ کے ساتھ درج کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر نظر تصویر طالبان کے بانی ملا محمد عمر کی پہلی تصویر ہے جس میں انھیں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔


ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے قبل ان کی کوئی ایسی تصویر دستیاب نہیں تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملاعمر کی قبر پر حاضری کے لیے جانے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔کیا واقعی 64سالہ انیل کپور جوان رہنے کے لئےزہریلے ترین جا نور کا خون پیتے ہیں؟سنسنی خیز انکشاف۔۔ویڈیو وائرل