تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پرویز خٹک کے بھائی نے بڑا اعلان کردیا

Sep 15, 2021 | 20:57:PM
تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پرویز خٹک کے بھائی نے بڑا اعلان کردیا

(24 نیوز)وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے تحریک انصاف سے علیحدگی اور عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ان کاکہناتھا کہ مشاورت کے بعد جلد دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔

لیاقت خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں پر ایف آئی آر درج کی گئی،انہوں نے اپنی ہی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مکمل طور پر سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

 لیاقت خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،نوشہرہ کے ایم این اے کو چیلنج دیتا ہوں کہ مستعفی ہوکر میرے ساتھ مقابلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد صحافت جمہوریت کیلئے ضروری۔فواد چودھری کو میڈیا کی آزادی کا علمبردار ہونا چاہئے۔اسد عمر