آئی فون کا نیا ماڈل متعارف، متعدد خوبیاں ،قیمت 3 لاکھ 25ہزار روپے

Sep 15, 2021 | 19:54:PM
آئی فون کا نیا ماڈل متعارف، متعدد خوبیاں ،قیمت 3 لاکھ 25ہزار روپے

(ویب ڈیسک) معروف کمپنی ایپل نے موبائل فون کا اپنا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔نئے آئی فون میں سٹوریج کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور نئے 512 جی بی آپشن کے ساتھ ایک ٹیرا بائٹس (ایک ہزار 24 جی بی) تک کی سٹوریج کا آپشن دیا گیا ہے۔ بیس ماڈل آئی فون 13 اور 13 منی میں سٹوریج 128 جی بی سے شروع ہوں گے۔

 العریبہ اردو  کی ویب رپورٹ کے مطابق ایپل کی 14 ستمبر کو ورچوئل تقریب میں نئے آئی فونز متعارف کرائے گئے۔ٹیکنالوجی نیوز گیٹ وے کے مطابق آئی فون 12 کے انہی ماڈلز میں سٹوریج 64 جی بی سے شروع ہوتی تھی۔ آئی فون 13 کے اپنے پیش رو کی طرح چار ماڈل یعنی آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہوں گے۔نئے فونز میں کیمرے کی پرفارمنس مزید بنائی گئی ہے اور اس میں ویڈیو پورٹریٹ موڈ، آسٹرو فوٹوگرافی موڈ، مزید بہتر الٹرا وائڈ لینز اور ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے عمدہ آپٹیکل زوم فراہم کیا گیا ہے۔نئے آئی فونز میں ’آلویز آن ڈسپلے‘ آئے گا، جس کے بعد فون کی لاک سکرین پر وقت اور دوسرے سسٹم اشاریے ہر وقت دکھائی دیں گے۔ پاکستان کا ایک آن لائن سٹور سوا 3 لاکھ روپے کی قیمت میں پرو میکس ماڈل پری آرڈر کے ذریعے نئے ماڈل فروخت کے لیے پیش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش کے وقت خاوند برگر کھانے چلا گیا۔۔ خاتون کا ٹک ٹاک پر خطرناک ردعمل