چیمپئن کی وطن واپسی۔۔ بیچ ریسلنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتنے والے انعام بٹ کا شاندا ر استقبال

Sep 15, 2021 | 19:51:PM
چیمپئن کی وطن واپسی۔۔ بیچ ریسلنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتنے والے انعام بٹ کا شاندا ر استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیمپئن کی وطن واپسی، بیچ ریسلنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتنے والے ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وطن واپسی پر انعام بٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نوجوان ریسلرز اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے انعام بٹ کا استقبال کیا۔ انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں دو گولڈ میڈلز حاصل کر کے پاکستان کا نام پو ری دنیا میں بلند کیا۔

ریسلر انعام بٹ نے وطن واپسی پر گفتگو  کر تے ہو ئے کہا کہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر اللہ کا شکر گذار ہوں۔  اٹلی اور یوکرائن میں ناقابل شکست رہا ۔  پاکستان سپورٹس بورڈ، بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور پی اواے نے تیاری میں بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان واپڈا کا  بھی شکر گزار ہوں جو بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اولمپک گیمز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ۔  

یہ بھی پڑھیں :شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر