اقراء عزیز کی مغربی لک دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

Sep 15, 2021 | 11:26:AM
اقراء عزیز کی مغربی لک دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے اپنی  بال میرون ڈائے اور لباس سے مغربی لک کے ساتھ تصویر  سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بلاک بسٹر سیریز ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ’ماہی‘ ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز آج کل سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں،خدا اور محبت میں سادہ سی گھریلو لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اقراء عزیز نے اب اپنا نیا روپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اقراء عزیز کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے بال مرون ڈائے ہیں اور لباس اور میک اپ نے اُنہیں مغربی لُک میں ڈھال دیا ہے ۔

 اقراء عزیز کی تصویریں دیکھ کر  کمنٹ باکس میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ اقراء عزیز اپنے آنے والے پروجیکٹ میں بالکل منفرد کردار ادا کرنے والی ہیں جبکہ اقراء عزیز کی جانب سے تا حال ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      بچے کو ڈانٹنے پرمعمرباریش شخص کی بچے کے ہاتھوں پٹائی