عمران خان پیرول پر رہائی کے بعد افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں:نورین خان

Oct 15, 2025 | 23:14:PM
عمران خان پیرول پر رہائی کے بعد افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں:نورین خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مجھے پیرول پر رہا کر دیا جائے تو افغانستان سے مسئلہ حل کر سکتا ہوں۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے پیرول پر رہا کر دیا جائے تو افغانستان سے مسئلہ حل کر سکتا ہوں.

علیمہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے وکلاء نے اپنے دلائل دیئے جو مکمل نہیں ہوئے،انہوں نے پیر کیلئے درخواست کی ہے، القادر کیس کی سماعت ہے،لیکن جج صاحب نے کیس آگے جانے سے منع کیا  ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی و بشریٰ بی بی کی سزا لکھی جا چکی ہے وہ سزا سنا دینگے، میرے کل ناقابلِ ضمانت وارنٹ تھے،صادق آباد کیس میں الزام یہ تھا کہ ہم نے بانی کا پیغام باہر پہنچایا تھا ،میں نے بانی کا پیغام میڈیا تک پہنچایا میرے ساتھ آپ صحافیوں کو بھی اس کیس میں شامل کیا جائے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ  میں نے پیغام دیا میڈیا نے پھیلایا میرے اُوپر فرد جرم لگانا چاہتے ہیں،صبح دائرہ اختیار چیلنج کرنا چاہا جب جیل پہنچے تو پیچھے فرد جرم لگا دیا گیا،ایک اینکر کو پہلے پتا چل جاتا ہے کہ سزا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جو لوگ واپسی گئے بانی کو ان کی تکلیف ہے،افغانستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اس کو کنٹرول کرنے میں سیاستدان کا کردار ہوتا ہے ،بانی نے کہا مجھے پیرول پر نکالیں میں اس پر اپنا کردار ادا کروں گا۔

 دریں اثنا  پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سب سے زیادہ دہشتگردی گزشتہ سال ہوئی ہے،اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے اور یہ بھی کہا ہے کہ بانی کے دور میں سب سے کم دہشتگردی ہوئی ہے۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایم کے پی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،90 ایم پی اے ان کیساتھ رہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی یہی پالیسی ہے کہ دہشتگردی ختم ہو اگر کوئی اور ملک ایسا کرتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں سب سے پہلے پاکستان سیاسی بیانات ہوتے رہتے ہیں لیکن سب سے پہلے پاکستان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بلاول ہاوس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی :عظمیٰ بخاری