اداکار مقصود انور المعروف جانو بابا کو دل کی تکلیف ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے جلد سٹنٹ ڈلوانے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار مقصود انور المعروف جانو بابا نےدل کی تکلیف کےباعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جلد سٹنٹ ڈلوانے کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق فلم ٹی وی کے نامور اداکار مقصود انور المعروف جانو بابا کو تین اٹیک ہونے پر ڈاکٹرز نے سٹنٹ ڈالنے کا ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے،جانو بابا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جلد سٹنٹ ڈلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماں ہیں اور میرے بچے چھوٹے ہیں، خداراہ مجھے سٹنٹ جلد از جلد ڈلوانے کی ہدایت جاری کریں۔ جانو بابا نے مزید کہا کہ
میری شوگر کے باعث پہلے ہی ایک ٹانگ بھی کٹ چکی ہے ،اب دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ جلد ریلیز کیا جائیگا