وزیراعظم کی صدرِ مملکت سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی, ملاقات کے دوران صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر زرداری سے ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال چوہدری، وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی, وزیرِ بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ خان بھی موجود تھے, وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، اور سید نیر حسین بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے, ملاقات کے دوران صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، ان امور موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی حالات، اور پاکستان کے تزویراتی و اقتصادی مفادات سے متعلق امور شامل تھے, وزیراعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائشیا کے بارے میں آگاہ کیا،ان میں ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور غزہ میں امن کے لیے کی گئی کوششیں شامل تھیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے علیحدگی میں بھی ملاقات کی،اس علیحدہ ملاقات میں قومی ترجیحات اور حکومتی پالیسیوں کے مجموعی رخ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا,دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ملاقات