برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں،ایک اور ائیر لائن نےدرخواست دیدی

Oct 15, 2025 | 13:15:PM
 برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں،ایک اور ائیر لائن نےدرخواست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان کی ایک اور ائیر لائن نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے درخواست دے دی۔
ائیر سیال نے برطانیہ کے تین شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی درخواست دی ،ائیر سیال مانچسٹر ، برمنگھم اور لندن کے لیے براہ راست پروازیں چلانا چاہتی ہے۔
اس سے قبل قومی ائیر لائن اور ائیر بلیو بھی برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ائیر لائنز پر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد ائیر لائنز نے نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کی تمام ائیرلائن اجازت لیکر برطانیہ اور یورپ کے لیے آپریشن شروع کریں گی۔