پشاور ہائیکورٹ نے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا 

Oct 15, 2025 | 10:36:AM
پشاور ہائیکورٹ نے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل ڈی جی لاء الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے کہا کہ اس کیس کو اگلے ہفتے تک رکھ لیں ہم اس پر دلائل دیں گے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔