بغیر ضمانت آن لائن قرض کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

Oct 15, 2025 | 08:46:AM
بغیر ضمانت آن لائن قرض کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اب کسان حضرات بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک نے کسان سپورٹ انیشیٹو کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آسان ڈیجیٹل زرعی قرض کا اجرا کیا جارہا ہے، وزیراعظم کے زرعی شعبے کی ٹرانسفارمیشن وژن کے تحت چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے قومی سبسٹنس کسان سپورٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا، کسان کےلئے پورٹل اور موبائل ایپ'' ذرخیز ''متعارف کرائی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کسان بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، انیشیٹو کا 75 فیصد قرض معیاری بیج، کھاد اور ادویات کی شکل میں دیا جائےگا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسانوں کو پیداوار بڑھانے کیلئے ایگری کلچرل ایڈوائزری سروسز بھی فراہم کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان قیادت سے رابطے ہوئے ، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمان