قانونی طور پر عمران خان تحریک انصاف کے سربراہ نہیں ہیں;قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان ہیں اور قانونی طور پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نہیں ہیں ۔
24 نیوز کے ’’پروگرام گونج مسعود رضا‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اب وہ کام کریں جو علی امین گنڈا پور نہیں کر پائے جیسے علی امین گنڈا پور وہ احتجاج نہیں کر پائے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں پاکستان کو دہشت گرد ی کا سامنا ہے۔
پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کے دائرے میں سارے کام کرے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ریلیف پہنچائیں جو ان کا حق ہےاور نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی لااینڈ آرڈر کی صورتحال میں صوبے کے عوام کی حفاظت کریں،ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ اور وفاق کی پالیسی کو فالو کریں،یہ نا ہو کہ وہ ریاست سے اختلاف کریں جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت کےمطابق نتن یاہو مجرم اورٹرمپ اسے ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں؛سلیم بخاری