اسلام آباد، گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی

Oct 15, 2023 | 16:24:PM
اسلام آباد، گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون میں پیش آنیوالے ایک حادثے کے دوران گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران ہوا۔

حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ریسکیو اور مقامی پولیس نے پمز ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سی ڈی اے کا کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی افراد خطرے سے باہر ہیں۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ پمپ جہاں حادثہ پیش آیا، کو فوری طور پر سیل کردیا۔