پاک بھارت میچ،ارجیت سنگھ ، انوشکا شرما کی تصاویر لیتے رہے، ویڈیو وائرل

Oct 15, 2023 | 15:51:PM
بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ گلوکاری کے ساتھ فوٹو گرافی میں بھی ماہر نکلے، سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار اریجیت سنگھ اداکارہ انوشکا شرما کی تصویر لے رہے ہیں۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ گلوکاری کے ساتھ فوٹو گرافی میں بھی ماہر نکلے، سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکارہ انوشکا شرما کی تصویر لے رہے ہیں۔  

گزشتہ روز دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے، وہی جوش و ولولے اور دلوں کی دھڑکنیں تیز کرتے میچ کے دوران بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جس میں ارجیت سنگھ کا نیا ہنر دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اریجیت سنگھ  اداکارہ  انوشکا شرما کی تصویر بنانے میں مصروف ہیں جس میں ان کا معصومانہ انداز ہر دیکھنے والے کے دلوں کو بھا گیا۔

ویڈیو میں گلوکار سامعین میں بیٹھی انوشکا شرما سے کیمرے کے سامنے پوز دینے کی درخواست کرتے ہیں جس پر اداکارہ نے بے ساختہ ہنستے ہوئے جیت کے نشان کے ساتھ پوز دیا۔