6.3 شدت کا زلزلہ،زمین لرز اٹھی 

Oct 15, 2023 | 10:38:AM
 افغانستان ایک بار پھر6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان ایک بار پھر6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج (اتوار) افغانستان کے مقامی وقت 8 بجکر 6 منٹ پر آیا گزشتہ 9 روز کے دوران یہ تیسرا زلزلہ ہے۔

ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا، جہاں اس سے پہلے بھی زلزلے نے تباہی مچائی تھی۔

مزید پڑھیں:  نارووال: 5 سالہ ننھی بچی حوس کا شکار، ملزم گرفتار

اس سے قبل ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

واضح رہے کہ تباکن زلزلے کی وجہ سے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔