رانا اور چوہدری آمنے سامنے ،ایک دوسرے کو بڑا چیلنج دے دیا

Oct 15, 2022 | 10:51:AM
پاکستان تحریک انصاف, لانگ مارچ , وزیر اعلیٰ پنجاب , رانا ثنااللہ , عمران خان ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو لے کر وفاق اور صوبوں کی جنگ شدت اختیار کرگئی ،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب آمنے سامنے ۔ایک دوسرے کو چیلنج کردیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو چیلنج دیتے ہو ئے کہا کہ وہ پنجاب آکر دکھائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےجس دن186ارکان پورے کرلیے، پھر دیکھ لیں گے،  شوق کا کوئی مول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبرپورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے، کیا عمران خان یا پی ٹی آئی گرفتاریوں سے کبھی ڈری ہے ؟ دو چار دن میں ضمانتیں ہو جاتی ہیں جواسلام آباد میں رہتے ہیں انہیں کچھ نہ کچھ رسک تولیناپڑے گا۔  رانا ثنااللہ پنجاب آکرتو  دکھائیں، لانگ مارچ میں ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگی۔وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم خان صاحب کے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم خرچ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو ٹیکس بچانے کا معاملہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں بلکہ ٹیکس بچایا ہے۔ایک پکا ایک کچا کھاتا ہوتا ہے، اس معاملے کو اثاثے چھپانا بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس قبل وفاقی وزیر داخلہ نے ایک ٹوئیٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ اسلام آباد آکر تو دکھائیں ۔

یاد رہے اینٹی کرپشن پنجاب نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری  کیے تھے ،جسے لاہور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔