ریمبو اور عائشہ اکرم ایک دوسرے کو کیا مشورے دیتے رہے ۔۔اہم آڈیوریکارڈنگ مل گئی

Oct 15, 2021 | 16:49:PM
ریمبو عائشہ اکرام ،ریکارڈنگ
کیپشن: عائشہ اکرام اور ریمبو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مینار پاکستان دست اندازی کیس کے مرکزی کردار ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو ریکارڈنگ مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کرتے ہوئے کہا کہ 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا۔
عائشہ اکرم نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لئے الگ سوٹ نکالا ہے، تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔
ریمو نے کہا کہ ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے، جو فراک میں نے تمیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی شہرت اور عوام کا پیار چیک کرنا۔


یہ بھی پڑھیں:ارتغل کی حلیمہ سلطان نے جنم دن تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں