راولپنڈی : پرائمری سکول میں فائرنگ

Nov 15, 2022 | 16:42:PM
راولپنڈی : پرائمری سکول میں فائرنگ
کیپشن: فائرنگ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی کے علاقے گوجر خان کے پرائمری سکول میں ایک شخص کی فائرنگ ۔

پرائمری سکول موہڑہ شیخاں میں ایک شخص نے فائرنگ کی ،فائرنگ سے سکول کے بچوں میں خوف و ہراس پہل گیا۔سکول کی خاتون ٹیچر کے ساتھ مقامی خاتون کی بحث ہوئی۔ جس پرمقامی خاتون نے بدلہ لینے کے لئے اپنے بھائی کو سکول بھجوا دیا۔ملزم نے سکول کے مین گیٹ پر فائرنگ کی اور استانیوں کو گالیاں دیں۔

 مذکورہ سکول کی فیمل ٹیچر نے تھانہ جاتلی میں درخواست دے دی۔تھانہ جاتلی کے علاقہ میں سکول کے باہر فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،

فوری طور پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کی بہن قبل ازیں ملازمہ تھی جس کی سکول ٹیچر سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم نوید نے سکول کے باہر فائرنگ کی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا،موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،ملزم کوگرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ  عدالت میں پیش کیا جائے گا۔