بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی منظوری 

May 15, 2023 | 17:45:PM
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی منظوری 
کیپشن: فوج تعینات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی،وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی،ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کرلی،فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی شروع