معروف اداکارعماد عرفانی کا بیٹا انتقال کرگیا

May 15, 2023 | 11:41:AM
معروف اداکارعماد عرفانی کا بیٹا انتقال کرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار وماڈل عماد عرفانی کا بیٹا زاویارعرفانی انتقال کرگیا۔

یہ افسوسناک خبرعماد عرفانی کی ایک قریبی دوست کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی ہے۔شانزے شیخ انسٹاگرام صارف کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ اُن کے دوست عماد عرفانی کا بیٹا زاویارعرفانی کا آج انتقال ہو گیا ہے۔

 ضرور پڑھیں :معروف ٹی وی اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئیں

شانزے شیخ کا افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اولاد سے بڑا کوئی دُکھ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی اس اسٹوری میںعماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی وجہ شیئر نہیں کی گئی ہے۔