لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن24 مئی تک کیا جائے یا نہیں اس پر غور کیا جانے لگا، تاہم لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ و محکمہ صحت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے سے کافی حد تک معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ سکینڈل ۔عمران خان اور عثمان بزدار مجرم ہیں:مریم اورنگزیب