کراچی۔۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

May 15, 2021 | 12:02:PM
کراچی۔۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی کے علاقے منگھوپیر  میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا۔

عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر کے علاقے مشکے پاڑا میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے مبینہ دہشت گرد عبدالرزاق ولد عبدالمالک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کےمطابق گرفتار ملزم 2010 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کمانڈر عبدالمالک کی زیر قیادت 2015 تک ملک دشمن سرگرمیوں میں سرفہرست رہا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سےبرآمد کیا جانے والا ہینڈ گرنیڈ ممکنہ طور پر قیمتی جانوں کے زیاں اور ناپاک عزائم کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔   ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر لاک ڈاؤن .. کورونا کیسز میں نمایاں کمی