لاہور کے ساتھ اسلام آباد اور کئی دیگر علاقوں میں بارش 

Mar 15, 2026 | 16:51:PM
  لاہور کے ساتھ اسلام آباد اور کئی دیگر علاقوں میں بارش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آج لاہور کے ساتھ اسلام آباد میں بھی بارش ہو رہی ہے اور شمالی اور وسطی پنجاب کے کئی دیگر علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

وفاقی دارلحکومت کاسلام آباد  میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ شہر میں  بارش کے دوران برساتی نالوں کے کناروں پر آبادیوں اور نشیبی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے  ڈی سی اسلام آباد نے  تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ جاری ہے۔  نکاسی آب کو یقنی بنانے کے لئےسینیٹیشن ٹیمز متحرک کر دی گئی ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔  بارش کی وجہ سے اب تک کوئی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

بارش سے شہر میں ٹمپریچر گر گیا ہے اور ماحول میں معمولی خنکی آ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   گوجرانوالہ کی لڑکی نے بھارتی لڑکے سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا،  چیف منسٹر مریم خوش ہو گئیں

 وزیرآباد اور گردونواح میں بارش ہو رہی ہے۔ وزیرآباد بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا
نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔