مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بھی بٹ کوائن کی اونچی اڑان نہ روک سکی

Mar 15, 2026 | 09:04:AM
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بھی بٹ کوائن کی اونچی اڑان نہ روک سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ تنازع کی وجہ سے عالمی معیشت میں اس وقت ہلچل مچ گئی ہے، لیکن اس ساری صورتحال میں بٹ کوائن نے اپنی مضبوطی کو برقرار رکھا ہوا ہو، اور سرمایہ کاروں کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے،حال ہی میں بٹ کوائن کی قیمت میں قریباً 3 فیصد کا ایک اچھا اضافہ دیکھا گیا۔

بٹ کوائن کی قیمت اس اضافے کے بعد 71 ہزار 500 ڈالر تک پہنچ گئی، یہ سطح قریباً 2 ہفتوں کی بلند ترین تھی۔ اس کے بعد قیمت میں مزید اضافے سے 73 ہزار ڈالر سے بھی اوپر جا پہنچی۔

 یاد رہے کہ یہ اضافہ خلیجی بحران شروع ہونے کے بعد کی سب سے زیادہ سطح ہے۔

 یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے کہ بٹ کوائن مشکل وقت میں بھی محفوظ سرمایہ کاری ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے پریشان کن خبر!مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا

بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ نئی سرمایہ کاری سکیم STRC میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے، جو بٹ کوائن سے جڑی ہوئی ہے اور فی الحال قریباً 11.5 فیصد منافع دے رہی ہے۔

 یہ سکیم سرمایہ کاروں کو مستحکم منافع کے ساتھ بٹ کوائن کی نمو کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں طویل عرصے تک بلند رہیں تو عالمی معیشت پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور بٹ کوائن کو بھی وقتی نقصان ہو سکتا ہے۔

مگر فی الحال سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے، اور طویل مدت میں بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ جاری رہے گا۔