ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجویز

متوقع سفری پابندی والے 41 ممالک کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، 10 ممالک اورنج لسٹ میں شامل

Mar 15, 2025 | 13:32:PM
ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے 41 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔

"نیو یارک ٹائمز" کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے،متوقع سفری پابندی والے 41 ممالک کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان بھی اورنج لسٹ میں شامل ہے،اس لسٹ میں بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان بھی شامل ہیں، اورنج لسٹ والے ممالک کے شہریوں پر سیاحت اور اسٹوڈنٹ ویزے کی پابندی ہوگی۔

"نیو یارک ٹائمز" کے مطابق اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

افغانستان، ایران، لیبیا، کیوبا، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن پر بھی امریکی سفری پابندی لگنے جبکہ، 5 ممالک پرجزوی ویزا معطلی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامو فوبیا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے: مریم نواز

خدشات دور نہ کرنے پر 26 ممالک پر جزوی ویزا معطلی کی سفارش کا امکان ہے، یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو تحفظات دور کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے گا۔