سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے 2 نشستوں کا مطالبہ

Mar 15, 2024 | 19:52:PM
سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے 2 نشستوں کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے 2 سینیٹرز مانگ لئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے دو سینیٹرز مانگ لیے، پیپلز پارٹی نے سینیٹر کے لیے ایک جنرل نشت اور ایک خاتون نشست کی ڈیمانڈ کر دی, پنجاب سے سینیٹر کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن کا تعاون درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ارکان شٹل کاک بن گئے، قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے لاہور سے سابق ایم پی اے فائزہ ملک کو سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔