حکومت پنجاب نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا 

Mar 15, 2024 | 13:24:PM
حکومت پنجاب نے سٹینڈنگ کمیٹیوں برائے کابینہ اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)  حکومت پنجاب نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔  وزیر اعلیٰ مریم نوز شریف سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ کی سربراہ ہوں گی جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب اور وزیر خزانہ اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ 

سٹینڈنگ کمیٹی برائے بزنس امور کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر شعیب احمد ملک، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیرذیشان رفیق  ممبر ہوں گے۔ 

دوسری جانب سٹیڈنگ کمیٹی برائے امن و امان نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ عنان رفیق اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان ، شافع حسین ،صوبائی وزیر بلال اکبر اور صوبائی وزیر ثانیہ عاشق اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ 

مزید پڑھیں: شجرکاری مہم 2024 کا آغاز

یہ کمیٹیاں محکموں کی سمریوں اور دیگر امور کی کابینہ کے طور پر منظوری دیں گی۔