شجرکاری مہم 2024 کا آغاز

Mar 15, 2024 | 12:54:PM
شجرکاری مہم 2024 کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹووزیراعظم میاں شہبازشریف نے شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا۔

میاں شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخ میں پہلی مرتبہ بینک ڈپازٹس 27ہزار 887 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا

اُن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے 10ہزار جانیں گئی ہیں۔ شجرکاری کی اس مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے بھرپور کوشش کی جانی چاہیے۔