کچے میں ڈاکوؤں کا آپریشن، چار جدید بکتر بند گاڑیاں خرید کر لیں 

Mar 15, 2023 | 12:32:PM
سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے چار جدید بکتر بند گاڑیاں خرید کر لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرعباس) سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے چار جدید بکتر بند گاڑیاں خرید کر لیں۔ 

ری ڈیزائن کی گئی اے پی سیز کی خریداری کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے بکتر بند گاڑیوں کا جائزہ لیا جبکہ ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی اور ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے واہ کینٹ ٹیکسلا پہنچ کے اے پی سیز کا جائزہ لیا۔ 

پولیس حکام  کے مطابق جدید اے پی سیز میں پانچ مورچے ہیں ۔ 

پہلے موجود اے پی سیز میں ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے صرف ایک مورچہ تھا جس پر حکام سندھ پولیس نے 17 اے پی سیز خریدنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

پہلے مرحلے میں چار اے پی سیز سندھ پولیس کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دو اے پی سیز کشمور کندھکوٹ اور دو گاڑیاں گھوٹکی پولیس کو دی گئی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ، اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے: عمران خان

واضح رہے کہ جدید بکتر بند گاڑیوں کو راکٹ لانچرز اور ہیوی گن کی گولی بھی ہٹ نہیں کر سکے گی۔