یورپ نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

Mar 15, 2022 | 23:05:PM
یورپ۔یوکرین۔مہاجرین۔حیثیت۔چین۔امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوکرینی پناہ گزین کے لئے ایک برس تک یورپی یونین میں رہنے کا بل منظور کر لیا گیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین یونین نے یوکرین سے نکلنے والے مہاجرین کیلئے فوری تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت یوکرین کے شہری یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک میں ایک سال تک رہ سکیں گے۔بل میں واضح کیا گیا کہ صرف یوکرینی مہاجرین ہی یورپین یونین میں رہ سکتے ہیں۔ دوسرے ملکوں میں موجود یوکرین کے عارضی شہریوں کی 15 دن کے بعد قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے چینی سفارت کار یانگ جیچی کی ملاقات ہوئی ہے، 7گھنٹے کی ملاقات میں یوکرین جنگ، چین روس اتحاد پر گفتگو ہوئی، امریکا نے کہا ہے کہ اس نے چین کو خبردار کر دیا ہے کہ کوئی بھی ملک پابندیوں کی زد میں موجود روس کو بچا نہیں پائے گا۔ امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ انھوں نے بیجنگ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔جبکہ ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ جلد یوکرین کے بڑے شہروں کا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں،شہری آبادی کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں، روس نے چین سے عسکری ساز و سامان کی مدد نہیں مانگی، یوکرین میں آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق چل رہا ہے۔تاہم امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو اسلحہ، خوراک اور دولت فراہم کرتا رہے گا۔ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ امریکا روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرینی پناہ گزینوں کو امریکا کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارت کی معروف اداکارہ بٹوا چوری کرتے ہوئے گرفتار