مسلمان مخالف فرانسیسی سیاستدان کو انڈہ مارنے کی ویڈیو وائرل

Mar 15, 2022 | 19:57:PM
 شخص, فرانسیسی, سیاستدان, انڈہ ,مار
کیپشن: ایک شخص فرانسیسی سیاستدان کو انڈہ مار رہا ہے (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مسلمان مخالف  اور یہودیوں کے پسندیدہ سیاستدان ایرک زیمور کا تقریب میں انڈہ مارنے سے استقبال۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر کے مطابق ایرک زیمور  جب ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو انکے کار سے نکلتے ہی ایک داڑھی والے شخص بڑی پھرتی سے آگے بڑھا اور اس نے ان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا، تاہم سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اس شخص کو دبوچ اور تقریب کی انتظامیہ فوری ایرک زمور کر ہال کے اندر لے گئی۔

واضح رہے کہ ایرک زمور فرانس میں آئندہ ہونیوالےصدارتی انتخابات میں بھی امیدوار ہیں ۔بہت سے فرانسیسی یہودیوں کا خیال ہے کہ زمور جن کا 2022 میں فرانس کے صدر کے لئے انتخاب لڑنے کا امکان ہے، وہی ہے جو انہیں عدم تحفظ سے بچائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:  23 مارچ کو  پریڈ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آرمی چیف