23 مارچ کو  پریڈ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آرمی چیف

Mar 15, 2022 | 19:27:PM
آرمی چیف، جنرل قمر،جاوید باجوہ ،زیرصدارت کور کمانڈرز، کانفرنس،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس  کا انعقاد جی ایچ کیو میں کیا گیا ،  فورم کو اہم عالمی، علاقائی امور، داخلی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ 23 مارچ کو  پریڈ کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی کو بنایا جائے، انہوں نے مزید  کہا کہ تمام ملک کی سیکیورٹی  یقینی بنانے کیلئے تمام اقدمات اٹھائے جائیں۔ شرکا کو  مغربی سرحدی انتظام کے بارے میں پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ  دی گئی ، آرمی چیف نے دہشگردی کے خلاف جاری آپریشن کو سراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور کور آف آرٹلری میں SH-15 آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے مستقبل کے جنگی میدان کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ان جدید ترین بندوقوں کی رینج، جنگی میدان میں نقل و حرکت اور ان کی موثر کارکردگی سے یقینی طور پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کا دورہ کیا۔یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشاد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔طلبائ اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار اور شراکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا  پاکستان کو متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا گیا ہے۔ ترقی کے لئے انسانی وسائل کی ترقی،اختراعات اور تکنیکی ترقی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دشمن قوتوں کی طرف سے غلط معلومات اور پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہے جس کا متحد ردعمل کے ذریعے اجتماعی طور پر مقابلہ کیا جانا چاہیے

یہ بھی پڑھیں:جنگ مخالف روسی خاتون سرکاری ٹیلی ویژن کےسٹوڈیو میں داخل، پھر کیا ہوا ؟