دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست

Mar 15, 2021 | 00:05:AM
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈیبیو کرنے والے اوپنر بلے باز ایشان کشن نے 32گیندوں پر 56سکور بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
تفصیل کے مطابق  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 46،جو بٹلر نے صفر ،ڈیوڈ میلان نے 24،جونی بیرسٹو نے 20،این مورگن نے 28،بین سٹوکس نے 24رنز بنائے۔جبکہ سیم کیورن چھ رنز اور کرس جورڈن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر اور شردل ٹھاکر نے دو ،دو جبکہ بھونیشور کمار اور یوزوندرا چہل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ 
 بھارت نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں حاصل کرلیا۔بھارت کی جانب سے کیل راہول صفر ،ایشان شرما پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 32گیندوں پر 56رنز ،رشب پنت 13گیندوں پر 26رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بھارتی کپتان 49گیندوں پر 73رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کو جتوا کر پویلین لوٹے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کیورن ،عادل رشید اور کرس جورڈن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔