امریکی صدر کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی بحالی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدرسے ملاقات کی جس کے دوران آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران معاہدے کی تصدیق کی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھل چکی ہے اور توقع ہے کہ یہ جمعہ تک مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
گفتگو کے دوران امریکی صدرنے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کی کامیابی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس حوالے سے معاہدے میں واضح شرائط شامل ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران میں نسبتاً “سمجھدار قیادت” موجود ہے جو مذاکرات کے لیے آمادہ دکھائی دیتی ہے۔
امریکی صدر کے ان بیانات کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم معاہدے اور زمینی صورتحال سے متعلق تفصیلات تاحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں :یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کافیصلہ