مریم نواز کا ایران امریکا امن معاہدے کا خیرمقدم، سیاسی ، عسکری اور سفارتی قیادت کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی کاوشوں سے ہونے والے ایران۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی سیاسی،عسکری اور سفارتی قیادت کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان نے دنیا کو معاشی تباہی، خونریزی اور عالمی بحران سے بچایا ۔ پاکستان کی عالمی سفارت کاری نے دنیا میں امن کا نیا سورج طلوع کر دیا۔ پنجاب پورے پاکستان کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر،اسحاق ڈار کو سلام کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے پاکستان کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کر دیا ۔ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب دنیا کو پاکستان کی ضرورت پڑی توپاکستان نے مایوس نہیں کیا۔ پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے جنگ کے شعلوں کو مذاکرات کی روشنی میں بدل دیا۔ پاکستان نے دنیا کو معاشی بحران سے بچا کر انسانیت کی عظیم خدمت انجام دی۔پاکستان آج پوری دنیا کے لیے امن، تدبر اور ذمہ دار قیادت کی مثال بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا