امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا ایران معاہدے کی تقریب جینیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی!اہم شخصیت کے وارنٹ گرفتاری جاری
ٹرمپ نے اس حوالے سے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی۔
دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونےکا وقت آگیا۔
بعد ازاں ایران نے بھی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کی تھی۔