اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے: سعودی ولی عہد   

Jun 15, 2025 | 09:46:AM
اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے: سعودی ولی عہد   
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا کو بھی اس جنگ میں شامل کیا جائے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلے فون پر بات کی۔

سعودی ولی عہد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران دانش مندانہ اقدامات کرے گا اور تل ابیب کے اہداف کو ناکام بنادے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر  بھی گر گیا، بھارت سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

ایرانی ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔ 

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششیں کی تھیں مگر جب وہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچتے تو اسرائیل ان کوششوں کو ثبوتاز کرتا رہا۔

صدر پزشکیان نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پرامن بنائیں گے۔