حیدرآباد :وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر

Jun 15, 2024 | 14:01:PM
حیدرآباد :وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حیدر آباد میں وائٹ بادشاہ نامی بکرے کی دھوم مچی ہوئی ہے، مالک نے بکرے کی قیمت 30 لاکھ رکھی ہے۔

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں ان دنوں وائٹ بادشاہ کے چرچے ہیں، اس کی فروخت کے لیے اسٹیج کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

پھولوں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی لائٹیں اور میوزک بھی موجود ہے، بکرے کو دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سے بار کونسلز کے ارکان کی ملاقات، سرکاری ہسپتالوں میں سہولتیں بحال کرنے پر اتفاق

بکرے کے مالک محمد فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ بادشاہ کا وزن تقریبا 6 من ہے اور قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔

بکرے کو خریدنے کی خواہش رکھنے والے اور تعریف سن کر دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، لوگ اس کی خوبصورتی اور وزن سے متاثر ہوکر اس کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے پاس محفوظ کر رہے ہیں۔