بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے متعلق کابینہ فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jun 15, 2024 | 12:20:PM
بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے متعلق کابینہ فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے کے متعلق کابینہ فیصلے کے خلاف دائر درخواست 20 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے کے متعلق کابینہ کے فیصلے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی، لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست 20 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی۔