پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پرویز الٰہی کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام

Jun 15, 2023 | 21:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ پہلی مرتبہ منظرعام پر  آئی ہیں اور آتے ہی پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ نے میڈیا پر پہلی بار انٹری  دی ہے  اور آتے ہی پرویز الٰہی کی  طبیعت کے بارے میں ہولناک انکشاف کیا ہے،  پرویز الٰہی کی اہلیہ کا  کہنا ہے کہ چند روز قبل رات ڈیڑھ مجھے ایک نامعلوم نمبر سے کال  آتی ہے اور وہ شخص اپنے آپ کو کارڈیالوجی ہسپتال کا ڈاکٹر بتاتے ہوئے مجھے کہتا ہے کہ میڈم پرویز الٰہی صاحب کو یہاں ہمارے پاس ایمرجنسی میں لایا گیا ہے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے برائے مہربانی ان کے میڈیکل رپورٹس لیکر یہاں فوراً پہنچیں تا کہ ان کا علاج کیا جا سکے ، لیکن جب میں کارڈیالوجی ہسپتال پہنچی تو دیکھتی ہوں کہ گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور انہوں نے مجھے ہسپتال داخلے سے روک دیا، میں نے ان سے کہا کہ مجھے صرف ڈاکٹرز سے ملنا ہے اور یہ رپورٹس دینی ہیں ،میں 2  منٹ لوں گی صرف اس سے زیادہ نہیں لیکن ان پولیس اہلکاروں کے چہرے لٹک گئے اور کہا میڈم ہم پرویز الٰہی صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن ہم اجازت نہیں دے سکتے۔ 

آج میری ان سے الحمداللہ ملاقات ہوئی ہے وہ جسمانی طور پر تو کمزور دیکھائی دے رہے تھے لیکن ان کے ارادے اور اللہ پاک کی ذات پر توکل بہت مظبوط دیکھائی دیا مجھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا ذہن کیا کہتا ہے تو انہوں نے صرف یہی پیغام دیا ہے کہ میں کل بھی ڈٹا تھا آج بھی ڈٹا ہوں ، میرے ارادے متزلز نہیں ہو سکتے ،میرا یہی پیغام پی ٹی آئی ورکرز کیلئے ہے بھی ہے اور فیملی کیلئے بھی ۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)