گھُڑ سواری کے دوران ’بُرے حادثے سے بال بال بچ گئی‘ ماہرہ خان 

Jun 15, 2023 | 14:10:PM
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حال ہی میں گھڑسواری کے دوران ایک بُرے حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حال ہی میں گھڑسواری کے دوران ایک بُرے حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔

اداکارہ نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی، ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پاکستان کے بالائی علاقوں کا سفر کیا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں کے سامنے انسان کچھ نہیں، چاہے آپ جتنا بھی دور چلے جائیں آپ ہمیشہ چھوٹے ہی رہیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ کہتی ہیں کہ ’پہاڑوں کے ساتھ عجیب تعلق کا احساس ہوتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ آپ سے بات کررہے ہیں، آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ جتنا بھی دور چلے ہیں پھر بھی آپ ان کے سامنے چھوٹے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’پہاڑوں میں جاکر آپ کو ایک سکون کا احساس ہوتا ہے، زندگی میں چاہے جتنی بھی مشکلات آئیں لیکن جب تک آپ کے اردگرد آپ سے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔‘

مزید پڑھیں:  اُشنا شاہ کو ’بپرجوائے‘ سے متعلق مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

ساتھ ہی ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ’میں گھڑ سواری کے دوران کے ایک بُرے حادثے سے بچ گئی ہوں‘۔

اداکارہ نے اس مشکل وقت میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بُرے حادثے سے بچ جانے میں مدد کی۔