انوشا اشرف کی بپر جوائے پر ’’برگر‘‘ اور ’’دیسی‘‘انداز میں مزاخیہ ویڈیو وائرل 

Jun 15, 2023 | 12:14:PM
معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں اور اداکار ڈینو علی ایک ساتھ بپر جوائے کے حوالے سے مزاخیہ ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں اور اداکار ڈینو علی ایک ساتھ بپر جوائے کے حوالے سے مزاخیہ ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انوشے اشرف کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں 'برگر' اور 'دیسی' لوگوں کے ردعمل کے بارے میں بتایا ہے۔

انوشے اشرف کو پاکستان میں رہنے والی ’برگر خاتون‘ کا کردار ادا کرتے جبکہ ڈینو علی کو ’دیسی مرد‘ کا کردار نبھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔